حکومت کے 500 اور ایک ہزار روپے کے موجودہ نوٹوں کے عام استعمال پرفوری طور
پر پابندی عائد کرنے اور امریکہ میں صدارتی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی میں
ریپبلکن پارٹی کے رہنما ڈونالڈ ٹرمپ کے برتری حاصل کرنے سے غیر ملکی
بازاروں میں آئی
بھاری گراوٹ کی دوہری مار کے دباؤ میں آج سینسیکس 1688.69
پوائنٹس تک لڑھک گیا۔ حکومت کے نوٹوں پر پابندی کے اچانک کئے گئے فیصلے سے بازار میں جاری کل نوٹوں کی قیمت کا 86 فیصد سے زیادہ ناکارہ ہو گیا ہے۔ اس سے نقد پیسہ کا فوری بحران پیدا ہو گیا ہے۔